امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، جسے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریض کے لئےگردہ لے جانے والے ڈرون نے اسپتال پہنچنے کیلئے 2اعشاریہ 8 میل کا فاصلہ 10منٹ میں طے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں کےلیے ڈرون کی مدد سے اعضا کی منتقلی کاطریقہ انتہائی تیز اور مفید ہے کیونکہ اس طرح مریض کاعلاج کم وقت اور کم پیسوں میں ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرون کے ذریعے انسانی اعضاء کی منتقلی کا دنیا میں یہ پہلا تجربہ ہے جو کامیاب رہا۔

x

Check Also

امریکا میں ڈرون کے ذریعے بُکس ڈیلیوری سروس کا آغاز

امریکا میں ڈرون کے ذریعے بُکس ڈیلیوری سروس کا آغاز

امریکی ریاست ورجینیا کے ٹاؤن  میں ایک لائبریری انتظامیہ نے گوگل کے اشتراک سے کورونا ...

%d bloggers like this: