بیرون ملک مقیم شوہر کی بیوی کو واٹس ایپ پر تین طلاق، مقدمہ درج

بیرون ملک مقیم شوہر کی بیوی کو واٹس ایپ پر تین طلاق، مقدمہ درج

بھارت میں ایک لڑکی کو اس کے شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دیدی جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، لڑکی نے سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر سورت کے ویلساد ڈسٹرکٹ کی رہائشی فرحین کا شوہر جیلون کالیا روزگار کے سلسلے میں کینیڈا میں مقیم ہے، جس نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ جاوید اور نفیسہ نامی ساس اور سسر کے کہنے پر اس کے شوہر نے اسے واٹس ایپ پر تین بار طلاق دے دی ہے۔

فرحین کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے اپنی والدہ کے واٹس ایپ پر مجھے طلاق دی، میری ساس نے اس میسیج کا پرنٹ نکلوا کر مسجد انتظامیہ کو دیا، جنہوں نے مجھے اور میرے والد کو طلاق سے متعلق آگاہ کیا تاہم ہم نے اس طریقے سے طلاق قبول کرنے سے انکار کردیا۔

لڑکی کا مؤقف ہے کہ سسرالی چاہتے تھے کہ میں اپنی بے اولاد نند کو اپنا بیٹا دے دوں، میرے انکار پر ساس اور سسر نے شوہر پر دباؤ ڈال کر مجھے طلاق دلوا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جیلون اور اس کے ماں باپ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بھارت میں کچھ عرصہ قبل بھی تین طلاق کے معاملے پر کافی بحث و مباحثہ ہوا تھا، تازہ واقعے نے اس بحث کو ایک بار پھر نیا رنگ دے دیا ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: