4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں سامنے آئی ہیں، 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل محمد عامر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

میجر جنرل محمد چراغ حیدر بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاءکو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

x

Check Also

بٹ کوائن سمیت کرپٹو مارکیٹ میں مندی

کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کی مالیت ایک ہزار 870ارب روپے تک گرگئی ہے۔ کوائن ...

%d bloggers like this: