asif ghafoor پی ٹی ایم کے سپورٹرز اور ورکروں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے

ترجمان پاک فوج کا ناقدین کو کرارا جواب

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے لیے ٹکٹ تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت کی جانب سے خریدنے کی اطلاعات پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی فوجی قیادت کے اسٹیڈیم میں داخلے کی فوٹیج آتے ہی وائرل ہوگئی۔


اینکرپرسن ثنا بچہ نے انیل مسرت اور میجر جنرل آصف غفور کے گلے ملتے کی تصویر شیئر کی۔ لکھا کہ وہ اسی ٹیم کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسی کپتان کے لیے خوشی منا رہے ہیں۔


نادیہ خان نے تو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ذاتی اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے سوال کر ڈالا۔ کہا ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے پہلے انیل مسرت نے آپ لوگوں کو ٹکٹ دیئے۔ انیل مسرت سیاسی جماعت کے رکن ہیں۔ کیا سیاسی ورکرز سے تحائف لینا پاک فوج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں؟۔
اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ایکشن میں آئے، فوراً منہ توڑ جواب دیا۔ کہا اسٹیڈیم میں موجود ہر پاکستانی ان کی میزبانی کا خواہش مند تھا۔سوشل میڈیا غیرجانبدار ہو کر دیکھیں۔ میرے پاس قانونی راستے ہیں لیکن میں آپ کے مخصوص ایجنڈے پر چلنے والے ٹویٹس کو نظرانداز کر رہا ہوں۔ کیونکہ یہ پورے پاکستان کے لیے معاف کرنے اور خوشیاں منانے کا موقع ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: