پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ٹرمپ

پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آئی ہے، دو ہفتے پہلے جتنا تناؤ تھا اس میں کمی آ گئی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر تنازع ہے، کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کے حوالے سے کسی سے مشاورت نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ ملاقات سے متعلق نائب صدر اور دیگر معاونین کے مشورے نظر انداز کرنے کی خبریں درست نہیں، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: