چکن کے استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

چکن کے استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

دنیا کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت کھانے سے خون کے سرطان کی ایک عجیب قسم میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے ساتھ مردوں میں پروسٹیٹ کینسر بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ 2006ء سے 2014ء تک جاری رہنے والی اس طویل تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ چکن کھانے سے Hodgkinʼs Lymphoma کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق کے دوران 4؍ لاکھ 75؍ ہزار سے زائد افراد سے ڈیٹا حاصل کیا گیا، ان کی خوراک کا جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ اُن بیماریوں کے اعداد و شمار بھی جمع کیے گئے جن کا سامنا یہ افراد کر رہے تھے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق، چکن کھانے والے 23؍ ہزار افراد کو کینسر لاحق ہوا۔ جرنل آف ایپیڈی میولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں لکھا ہے کہ پولٹری کا استعمال لازمی طور پر مہلک رسولی اور گومڑ کے ساتھ ہوجکنز لمفوما کا سبب بنتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ تحقیق ’’ایسوسی ایشن اسٹڈی‘‘ کے زمرے میں آتی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ

تحقیق کا مقصد وجوہات کی بجائے صرف یہ معلوم کرنا تھا کہ چکن کے استعمال کا مختلف اقسام کے کینسر کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ ایسے کئی پہلو تلاش کیے گئے ہیں جو اس تعلق کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گوشت میں کارسینوجن ہو سکتا ہے لیکن اس میں پکانے کے انداز کے مطابق کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اب تک چکن کو وسیع پیمانے پر سرخ گوشت کے مقابلے میں صحتمند متبادل سمجھا جاتا رہا ہے

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: