ملک میں کورونا سے اب تک کتنے ڈاکٹرز متاثر ہوئے؟

ملک میں کورونا سے اب تک کتنے ڈاکٹرز متاثر ہوئے؟

عالمگیر وبا کورونا کے دور میں فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام تر کاوشیں قابلِ تحسین ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی خدمت میں مشغول ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں  کورونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ 1926 فرنٹ لائن ورکرز خیبرپختونخواہ میں متاثر ہوئے۔

ملک بھر کے کورونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے والے کورونا متاثر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی تعداد 5834 ہوگئی، جبکہ کوونا وارڈز میں تعینات ڈاکٹرز اور عملے کے 4702 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی یو میں کام کرنے والے 1132 ڈاکٹرز اور دیگر عملہ متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہزار 926 فرنٹ لائن ورکرز خیبرپختونخواہ میں متاثر ہوئے، دوسرے نمبر پر ایک ہزار 679 فرنٹ لائن ورکرز سندھ میں متاثر ہوئے۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گیارہ سو اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں 437 ڈاکٹر اور عملہ متاثر ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد 475، گلگت بلتستان 109 اور آزاد کشمیر میں 108 ڈاکٹرز اور عملہ متاثر ہوا۔

x

Check Also

ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ

ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ

نفسیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل ...

%d bloggers like this: