ڈیل نہیں، لاک ڈاون:نوازشریف کا فیصلہ

مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا جیل سے اہم پیغام لے کر کیپٹن صفدر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے۔

، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ مسلم لیگ ن لاک ڈاون کی بھرپور حمایت کرے گی۔

اس ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میاں نوازشریف نے نواز لیگ کی قیادت اور کارکنوں کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اسلام آباد لاک ڈاؤن میں بھرپور انداز سے شرکت کریں۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر نے مولانا کو بتایا کہ تمام پارٹی عہدیدارن کو یہ پیغام پہنچایا جا رہا ہے تاکہ وہ پارٹی کے کارکنوں کو منظم کریں۔

سابق وزیر اعظم کے داماد کے مطابق کہ نا اہل اور سلیکٹیڈ حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمہ تک ن لیگ جمعیت علما اسلام کے ساتھ ہے۔

ن لیگ کی قیادت اور کارکنان پر امن طور پر اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا وہی نظریہ چلے گا جو نواز شریف کا نظریہ ہے، ایک ہی شخص ہے جو ابھی تک مردانہ وار لڑ رہا ہے جو کہ کوٹ لکھپت جیل میں بیٹھا ہے۔ اب ووٹ کو عزت دو کا نظریہ ہی چلے گا۔

ادھر نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو بھی واضح طور پر اپنی حکمت عملی بتا دی ہے۔

سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف میں مکالمہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے، قانونی جنگ لڑیں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔

ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کرے گی۔

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: