وزیراعظم کا 27وزارتوں پر اظہار ناپسندیدگی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پہلی مرتبہ وزیراعظم آفس نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والا ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو جاری کیا گیا جو آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا


خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران وزیراعظم آفس سے پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا۔

وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے خالی اسامیوں اور ان کی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

وزیراعظم آفس نے مذکورہ تفصیلات کے لیے ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دے دی۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں ہر سطح پر خالی اسامیوں اور پھر ان کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ ترقیوں کے اہل ہونے کے باوجود ترقیاں نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم آفس نے گزشتہ 3 ماہ سے زیر التوا سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ریڈ لیٹر میں وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر ساز و سامان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: