صحت کے تازہ ترین عالمی سروے کے مطابق دولت مند اور خوش حال ملکوں میں کینسر موت کی سب سے بڑی وجہ بن رہا ہے۔
ایک طبی جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ جو کہ سروے پر مبنی ہے، میں کہا گیا ہے کہ مالدار ملکوں میں اب کینسر ہی موت کی سب سے بڑی وجہ بن رہا ہے اور اس نے امراضِ قلب سے ہونے والے اموات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کینسر کے بعد امراضِ قلب درمیانی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔
سروے کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 40 فیصد اموات دل کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
دنیا میں امراضِ قلب سے مرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور اگلی چند دہائیوں میں کینسر دنیا میں موت کا سبب بننے والی سب سے بڑی بیماری ہوگی