خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا

خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا

پنجاب کے شہر سرگودھا کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، 6 بچوں کی پیدائش پر اہلِ خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔

سرگودھا کے علاقے پھلروان کی رہائشی خاتون غزالہ بی بی کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

4 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کی پیدائش پر اہلِ خانہ خوشی سے نہال ہو گئے، جنہوں نے عزیز و اقارب اور محلے والوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق خوش نصیب جوڑے کے ہاں 7سال کے بعد اولاد ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور تمام بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: