A bride holds flowers with her hands decorated with henna paste during her wedding ceremony in the western Indian city of Ahmedabad January 22, 2012. Seven blind couples tied the knot in a traditional Hindu marriage ceremony in western India on Sunday, arranged by a voluntary organisation, organisers said. REUTERS/Amit Dave (INDIA - Tags: SOCIETY)

نکاح نامے سے ‘کنواری’ کا لفظ نکالنے کا حکم

بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کے نکاح نامے سے ‘کنواری’ کا لفظ نکالنے کا حکم دے دیا۔

اس لفظ کے خلاف مہم چلانے والوں نے اسے ‘ذلت آمیز اور امتیازی’ قرار دیا تھا۔

جنوبی ایشیائی ممالک میں مسلمانوں کی شادی سے متعلق قوانین کے مطابق دُلہن کو سرٹیفکیٹ میں تین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ آیا وہ کُماری (کنواری) ہے، بیوہ یا طلاق یافتہ ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل امیت تالوکر کے مطابق اپنے مختصر فیصلے میں عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ شادی سرٹیفکیٹ سے یہ لفظ نکالے اور اس کی جگہ ‘غیر شادی شدہ’ کا لفظ شامل کرے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ اکتوبر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے، جب تک نکاح نامے میں تبدیلی متوقع ہے۔

یہ کیس 2014 میں مختلف گروپوں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جن کی وکیل آئنَن نَہار صدیقہ نے کہا کہ ‘یہ تاریخی فیصلہ ہے۔’

انسانی حقوق کے گروپ طویل عرصے سے شادی سرٹیفکیٹ میں شامل اس لفظ پر تنقید کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘ذلت آمیز اور امتیازی’ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لفظ شادی کرنے والی خاتون کی رزداری میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

عدالتی فیصلے میں انتظامیہ کو یہ حکم بھی دیا گیا وہ یہی تین آپشنز ‘غیر شادی شدہ، رنڈوا یا طلاق یافتہ’ شادی کے سرٹیفکیٹ میں دُلہے کے لیے بھی متعارف کروائے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا بڑا مسلم اکثریتی آبادی والا ملک ہے جس کی 16 کروڑ 80 لاکھ آبادی کا لگ بھگ 90 فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: