بیٹے پرتشدد کی وڈیو بناکر شوہر کو دھمکانے والی ماں گرفتار

پشاور پولیس نے کمسن بیٹے پرتشدد کی وڈیو بناکر شوہر کو دھمکانے والی عورت کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں ماں کی جانب سے بچے کے گلے میں کپڑا ڈال کر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

اگرچہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی تھی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کامران بنگش اور سی سی پی او کریم خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا اور تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون مسماۃ شفق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو بہت پرانی ہے، بچے کا باپ دبئی میں مقیم تھا جس کے دوران اس کی ماں بچے کی ویڈیو بنا کر اسے ستاتی تھی۔ بچے کا نام حسن ہے جس کی عمر 3 سال ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی عورت کی شادی چند سال قبل زوار نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان شروع سے ہی ناچاقی چلی آرہی ہے، بچہ اس وقت اپنے والد کے ساتھ صوابی کے نواحی گاؤں یار حسین میں رہتا ہے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: