انگلینڈ کرکٹ کا نیا ورلڈ چیمپئن

انگلینڈ کرکٹ کا نیا ورلڈ چیمپئن

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔

لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ فائنل کھیلا گیا،میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔

انگلینڈ نے پہلے سپر اوور کھیلا اور نیوزی لینڈ کو 16رنز کا ہدف دیا، جمی نیشم کے چھکے کے بعد لگا کہ میچ نیوزی لینڈ جیت جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

دونوں ٹیموں نے سپر اوور میں 15،15رنز بنائے، تاہم انگلینڈ نے زیادہ باؤنڈی لگانے کی وجہ سے فائنل جیت لیا۔


کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب کسی بھی میزبان ملک نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل 2011ء میں بھارت اور 2015ء میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 241رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے لئے 242رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

انگلش ٹیم نے تمام وکٹ کے نقصان پر 241رنز بنائے،یوں ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل ٹائی ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور فرگوسن نے 3،3 وکٹ اپنے نام کیں۔

انگلش ٹیم کی طرف سے بین اسٹوکس نے 84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

x

Check Also

ورلڈکپ: پاکستانی اسکواڈ میں 3 اضافی کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان

ورلڈکپ: پاکستانی اسکواڈ میں 3 اضافی کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان

بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی ...

%d bloggers like this: