دھونی کے گلووز سے فوجی نشان ہٹایا جائے، آئی سی سی

دھونی کے گلووز سے فوجی نشان ہٹایا جائے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کے گلووز پر سے بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان اتاردے۔

واضح رہے کہ دھونی نے یہ حرکت بد ھ کو سائوتھمپٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے میچ کے دوران کی۔

تاہم انکی جانب سے کھیل میں سیاست کو داخل کرنے کی یہ حرکت آئی سی سی کے علم میں اس وقت آئی جب دھونی نے افریقی پلیئر اینڈائل فیلوکوایو کو اسٹمپ کیا، تو فوجی یونٹ کا نشان واضح طور پر انکے گلووز پر نظر آرہا تھا۔

  تھوڑی ہی دیر میں یہ سب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جسکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جنرل منیجر برائے اسٹراٹیجک کمیونیکیشنز نے بھارتی بورڈز سے کہا کہ وہ فوری طور پر دھونی کے گلووز سے یہ فوجی نشان اتروائے۔

x

Check Also

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1704445733842333810

شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس، علی ظفر سے گانے کی درخواست کر دی

کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ...

%d bloggers like this: