بھارت میں دوسری عورت کے ساتھ رقص کرنے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اتنی شدت اختیار کر گیا کہ شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے قتل کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر اُدے پور کے رہائشی ایک 60 سالہ شخص کا اپنی بیوی سے دوسری عورت کے ساتھ رقص کرنے پر جھگڑا ہوا جو کہ اتنی شدت اختیار کرگیا کہ اُس سے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے ذریعے بے دردی سے قتل کردیا۔