بھرپور نیند کا مضبوط قوت مدافعت سے کیا تعلق ہے؟

بھرپور نیند کا مضبوط قوت مدافعت سے کیا تعلق ہے؟

دُنیا بھر کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اِس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دُنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ایسے میں گھروں میں قید بعض افراد بھر پور نیند نہیں کرتے ہیں کیونکہ بے چینی اور اُلجھن کی وجہ سے اکثر لوگ ڈپریشن کی جانب چلے جاتے ہیں اور پھر وہ ٹھیک سے اپنی نیند پوری نہیں کرتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی نیند پوری نہیں کرتے اور کم سوتے ہیں اُن کو بیمار ہونے کاخطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ جب نیند پوری نہیں ہوتی ہے تو انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے اور انسان کو غصہ بھی بہت زیادہ ہے جس سے اُس کی وقت مدافعت بھی کمزو ر ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھر پور نیند کا تعلق ہمارے قوت مدافعت سے ہے اگر ہم اپنی نیند پوری کریں گے تو اُس صورت میں ہی ہماری قوت مدافعت مضبوط ہوگی اور ہم کورونا وائرس سے بھی بچ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے جسم میں ایک پروٹین پیدا ہوتا ہے جس کا نام ’سائٹوکائنز‘ ہے، اِس پروٹین کے ساتھ دوسرے پروٹینز کا ایک بڑا گرو ہوتا ہے جو ہمارے قوت مدافعت کے خفیہ خلیوں میں چُھپ کر انفیکشن اور سوزش جیسی بیماریوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ یہ پروٹین ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اگر عام لفظوں میں کہا جائے تو ہماری اگر نیند پوری ہوگی تو اُسی صورت میں یہ’سائٹوکائنز‘ پروٹین پیدا ہوگا اور پھر یہ ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ نیند کی کمی کی وجہ سےہمارے جسم میں اِس ’سائٹوکائنز‘ پروٹین کی نشونما نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ہم کورونا وائرس کا شکار بھی با آسانی ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور غذا لیتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑ دیتے ہیں لیکن اِن سب کے ساتھ اگر آپ 7 سے 8 گھنٹے تک اپنی نیند پوری نہیں کریں گے تو آپ کی یہ ساری محنت ضائع ہوجائے گی کیونکہ نیند کے بغیر قوت مدافعت مضبوط نہیں ہوتا ۔

نیند کو بہتر بنانے کے لیے کچھ موثر طریقے:

  • سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے رات کا کھانا کھائیں۔
  • رات کے کھانے میں ہلکی غذا کا استعمال کریں۔
  • رات کو سونے کا ایک مخصوص وقت مقر ر کرلیں پھر روزانہ اُسی وقت پر سویا کریں۔
  • سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل موبائل فون یا لیپ ٹاپ وغیرہ کا استعمال بند کردیں۔
  • رات کو سونے سے قبل دودھ کا ایک گلاس لازمی لیں۔
  • ایسے کمرے میں سوئیے جہاں ہوا کا رُخ ہو۔
x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: