لندن: کورونا وائرس کے مرض اور خوف نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اپنی بالکل نئی کیفیت کی باعث اس وائرس کو اب بھی گہرائی میں سمجھا جارہا ہے۔ لیکن اب ہم جان چکے ہیں کہ کورونا وائرس ہوا میں چند گھنٹے اور کسی سطح پر زیادہ سے زیادہ 9 روز تک کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔
کورونا کے مریض کے انسانی لعاب اور ناک کے مائع میں وائرس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انسانی فضلے میں بھی یہ وائرس موجود ہوسکتا ہے۔