پٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے کی کمی

پٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے کی کمی

 پارلیمانی سیکرٹری بیت المال نذیرچوہان نےاےون جوہرٹاون میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا، پارلیمانی سیکرٹری بیت المال نذیرچوہان نےپارک اورسڑکوں کاافتتاح کرتےہوئےکہاکہ اےون جوہرٹاون کےپارک میں جھولوں کی مرمت،واکنگ ٹریک اورلائٹس لگوائی گئی ہیں، اسی طرح جوہرٹاون اورٹاون شپ میں سڑکوں کی تعمیرکاکام بھی کرارہےہیں. وزیراعظم عمران خان کےویژن کےمطابق حلقے میں عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں. نذیرچوہان کاکہناتھاکہ حلقے میں واٹرسپلائی اورسیوریج کےکام بھی کرائے گئے, اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپی ایچ اے ظہیرالحسن ،حاجی اکبر،سعیدخان،حاجی ارشاد،راناجاوید اوراسماعیل خان سمیت دیگربھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں نذیر چوہان نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا  ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مزیددس روپے کی کمی ہونےجارہی ہے، پانچ روپےکم ہوگئے، مزیددس روپے کم ہوں گئے، وزیراعظم عمران خان پٹرول پندرہ روپےکم کرناچاہتےہیں.

واضح رہے کہ یکم مارچ کو  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو گیارہ روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو بائیس روپے چھبیس پیسے مقرر کی گئی۔لائٹ ڈیزل سات روپے سستا ہو کر ستتر روپے اکاون پیسے فی لٹر ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت بانوے روپے پینتالیس پیسے ہوگئی۔مزید خبریں:محمد محسن کے ان فٹ ہونے سے یاسر شاہ کی قسمت جاگ اُٹھی

تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کم نہ کرنے کے معاملے پر عوام بھڑک اٹھے۔ عوام کا کہنا ہے  کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت عالمی دنیا میں  فی بیرل جس طرح کم  ہوئی اس حساب سے حکومت کو چاہیئے تھا کہ کم ازکم 11 سے 13 روپے فی لیٹر کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جاتا۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات  پر لیوی بڑھانے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف میدان میں آگئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کی آڑ میں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کے معاملے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہئے۔ تحقیقات ہونی چاہئے کہ اوگرا کی ڈیزل میں 12.04 روپے کمی کی تجویز کے باوجود پانچ روپے کمی کی منظوری کیوں دی گئی؟ پٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والی حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟ ڈیزل پر 25 ، پٹرول پر 19روپے سے زائد وصولی اورمٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 105.5 فیصد بڑھانا ظلم کی انتہاءہے۔ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ 2009کے بعد سے سب سے بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ عمران خان مہنگائی کی تلوار سے عوام کو قتل بھی کررہا ہے، پھر معصوم بننے کا قابل مذمت ڈرامہ بھی کرتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قوم پر یہ ظلم کیاجارہا ہے، اس کا حساب دینا ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: