چہرے کے مسّام کُھلنے کی اہم وجوہات جانیے

چہرے کے مسّام کُھلنے کی اہم وجوہات جانیے

اکثر خواتین اور مردوں کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ان کے چہرے کے مسام کُھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے جِلد سے متعلق بے شمار مسائل جنم لے سکتے ہیں۔  

چہرے پر زیادہ تیل آنا، مٹی جمنا، پرانے خلیوں یعنی ڈیڈ سیلزکا ہونا اور مختلف جراثیم ہمارے چہرے پر موجود مسام کے کھلنے کا باعث بنتے ہیں اور یہ چہرے کو نقصان پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہم کتنا ہی اپنے چہرے کو صاف رکھیں لیکن پھر بھی مختلف وجوہات کے وجہ سے ہمارے مسام کھلتے ہیں جو چہرے کی جِلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

چہرے کے مسام کُھلنے کی ایک بڑی وجہ ہماری روزانہ کی بیوٹی روٹین بھی ہوسکتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان ہی اہم وجوہات کے بارے  میں بتانے والے ہیں جو چہرے کے مسام کھلنے کا سبب بنتے ہیں۔

چہرے کی جِلد خشک رکھنا 

ہمارے چہرے کی خشک جلد بھی چہرے کے مسام کھولنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کے علاوہ چہرے کی جِلد خشک رہنے کی وجہ سے ہمارے چہرے پرجُھریاں بھی پڑنے لگتی ہیں اور اس وجہ سے ہم قبل از وقت بوڑھے دکھنے لگتے ہیں۔

جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم کوئی اچھا موسچرائزر استعمال کریں جو جلد کو نمی اور خشکی سے دور رکھے۔

مسام کھولنے والی چیزیں

کچھ چیزیں آپ کے چہرے کی جلد کو نمی تو فراہم کرتی ہیں مگر یہی چیزیں آپ کے چہرے کے مسام کھولنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جس میں ناریل کا تیل،کوکوا بٹر اور لینلن تیل شامل ہیں جو ہمارے چہرے کو نمی تو دیتے ہیں مگر ساتھ میں چہرے کے مسام بھی کھولتے ہیں جس کے ذریعے مٹی اور جراثیم ہماری جلد میں با آسانی گھستے ہیں۔

اس کی وجہ سے ہمارے چہرے پر کیل مہاسے بھی نکل آتے ہیں، اس صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسی کریم یا چیزیں استعمال کریں جو ہماری جلد کو نم رکھنے کے ساتھ ساتھ چہرے کے مسام کو بھی بند رکھے۔

میک اپ کا زیادہ استعمال

 چہرے پر کیل مہاسے نکلنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کی ہم دن میں بار بار میک اپ کرتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر جلد کی چکنائی اور میک اپ کی ایک تہہ جم جاتی ہے اور یہ چہرے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

غذا

ہم روز مرہ کے کھانوں میں ایسی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جو چہرے کی جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے جن میں دودھ سے بنی چیزیں اور بہت زیادہ مرچیں یا تیل والی چیزیں شامل ہیں۔

یہ تمام تر چیزیں ہماری جلد میں موجود ایک قسم کے غدود کو کمزور کرتی ہیں جو ہمارے مسام کو کھولتے ہیں۔

اس سے بچاؤ کے لیےضروری ہے کی ہم صحت بخش غذا کا استعمال کریں جو کہ ہماری جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔

سن بلاک کا استعمال نہ کرنا

مستقل دھوپ میں رہنے سے ہماری جلد موٹی اور جلد کے ٹشو سکڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسام کھلتے ہیں۔

اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جب بھی دھوپ میں باہر جائیں تو لازمی طور پر سن بلاک کا ستعمال کریں۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: