نوجوانوں میں پیٹ کا کینسر بڑھ گیا، تحقیق

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کینسر سمیت دیگر موذی مرض عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر افراد کو ہوتے ہیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق پیٹ کا کینسر نوجوانوں میں بڑھ گیا۔

امریکا کی یونیورسٹی مایو کلینک کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مطالعاتی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں پیٹ کا کینسر عمر رسیدہ کے بجائے نوجوانوں میں بڑھا۔

سائنس ڈیلی میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مایو کلینک کے ماہرین نے 1973 سے 2015 تک کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے جن افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا ان میں ہر طرح کی عمر کے افراد موجود تھے۔

ماہرین نے 60 سال سے لے کر 30 سال کے افراد کے پیٹ کے کینسر کی بیماریوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد میں بیماری کی وجوہات کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا۔


رپورٹ کے مطابق ماہرین کو جائزے سے معلوم ہوا کہ گزشتہ 2 سے 3 دہائیوں کے دوران پیٹ کے کینسر میں مبتلا زیادہ تر افراد کم عمر تھے۔


ماہرین کا کہنا تھا کہ عام طور پر 1970 کی دہائی میں اگرچہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہوتے تھے تاہم عمر رسیدہ افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی رفتار سالانہ ایک اعشاریہ کمی دیکھی گئی۔

اسی طرح گزشتہ 2 دہائیوں میں پیٹ کے کینسر میں مبتلا زیادہ تر افراد 30 سال کی عمر میں بیماری میں مبتلا ہوئے جب کہ مذکورہ بیماری میں دوسرے زیادہ متبلا افراد کی عمر 40 سال تک تھیں۔


ماہرین کا کہنا تھا کہ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد نوجوان یا کم عمر تھے اور حیران کن طور پر عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر کے افراد میں مذکورہ بیماری کی کمی دیکھی گئی۔

مذکورہ جائزے کو پیٹ کے کینسر کی تحقیق کے حوالے سے اب تک کے سب سے بڑی تحقیق کہا جا رہا ہے۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ گزشتہ 2 سے 3 دہائیوں میں عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر کے افراد کے بجائے نوجوان افراد کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

تاہم ماہرین نے کہا کہ ڈیٹا سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ 30 سال کی عمر میں پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے والے مریضوں کو کینسر کی ادویات اور کیموتھراپی بھی خاص فائدہ نہیں دے رہیں۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ مزید تحقیق کرکے نوجوانوں میں پیٹ کے کینسر کی وجوہات معلوم کرنے سمیت یہ بات بھی معلوم کی جائے کہ ان پر ادویات کیوں اثر نہیں کر رہیں۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: