وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے پرمشاورت کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو عدالتی کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں اٹھائے گئے قانونی نکات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو آئینی جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم نے عدالت میں اٹھائے گئے نکات پروزیرقانون فروغ نسیم سے سخت سوالات کئے، عمران خان نے پوچھا کہ آئینی نکات کے بارے میں بریف کیوں نہیں کیا؟۔