بالوں کو مضبوط بنانے کیلئے آپ کے کچن میں موجود سستا نسخہ

بالوں کو مضبوط بنانے کیلئے آپ کے کچن میں موجود سستا نسخہ

خواتین کو اکثر اس بات کی شکایت ہوتی ہے کہ اِن کے بال لمبے نہیں ہورہے اور  اکثر خواتین کا کہنا ہے کہ اِن کے بال لمبے تو ہیں مگر خوبصورت اور چمکدار نہیں۔

غیر میعاری خوراک، کھارا پانی اور فضائی آلودگی آپ کے بالوں کو تباہ کر دیتی ہے، بالوں کو خوبصورت اور لمبا کرنے کے لیے ہم ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں بالوں کے مسائل کا سَستا اور بہترین حل موجود ہے؟

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ’آلو‘ کی جو کہ قیمت میں بھی کم اور قدرتی غذائیت سے بھی مالامال ہے، ’آلو‘ بالوں کو خوبصورت بنانے کے علاوہ بالوں کو لمبا کرنے کے لیے بھی بے حد معاون ہے۔

آلو کا رس بالوں کو لمبا کرنے کے لیے:

1۔ آلو کے رَس میں ضروری وٹامن ہوتے ہیں جو آکسیجن کی مقدار کو بَڑھانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے جسم میں ایک پروٹین پایا جاتا ہے جسے ’کولیجن‘ کہا جاتا ہے یہ ’کولیجن‘ بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آلو میں ’کولیجن‘ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 آلو کے رَس کو سَر کی جِلد میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔

 بالوں میں خُشکی ہونے کی وجہ سے بال جَھڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اِس مسئلے کے حل کے لیے آلو کے رَس میں لِیمو کا رَس ملا کر سر میں لگائیں۔

آلو کا رَس استعمال کرنے کا طریقہ:

 آلو کے رَس کو سَر کی جلد پر لگائیں۔

 اس کے بعد سَر کی جِلد پر اُنگلیوں کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے تقریباً 15 منٹ تک مساج کریں۔

 مساج کرنے کے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

آلو کا رس نکالنے کا طریقہ:

 سب سے پہلے آلوؤں کو اچھی طرح سے دھو لیجیے۔

 آلو کو دھونے کے بعد اِس کا چِھلکا اُتار کر انہیں کدّوکَش کر لیجیے۔

 کدّوکَش کرنے کے بعد صاف سُتھرے ہاتھوں سے آلوؤں کو دبا کر رَس نکال لیجیے۔

 اس کے علاوہ آلو کے رس کا نکالنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آلو کو کاٹ کر جوسر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

 بلینڈ کرنے کے بعد مَل مَل کا باریک کپڑا لیجیے پھر اِس میں بنایا جانے والا گُودا ڈال کر اِسے ہاتھوں کی مدد سے دبا کر رِس آسانی سے نکالا جاسکتا ہے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: