سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔

سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔

x

Check Also

بٹ کوائن سمیت کرپٹو مارکیٹ میں مندی

کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کی مالیت ایک ہزار 870ارب روپے تک گرگئی ہے۔ کوائن ...

%d bloggers like this: