اللہ نے انسان کے جسم کے ہر حصے کی بناوٹ ایک دوسرے سے مختلف رکھی ہے بالکل اسی طرح سے تمام لوگوں کے ناخن کی بناوٹ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کسی کے ناخن چوڑے ہوتے ہیں، کسی کے چوکور جبکہ کسی کے ناخن کی بناوٹ چھوٹی تو کسی کی بڑی ہوتی ہے۔
معروف نائجیرین محقق نے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا جس میں انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ ’انسان کے ناخن کی بناوٹ اور انگلیوں کے نشانات میں بہت سی معلومات چُھپی ہوتی ہیں جب کہ انسان کی شخصیت کے بارے میں بھی ناخن کی بناوٹ کافی حد تک معلومات رکھتی ہے‘۔
آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ ناخن کی بناوٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
1. لمبے، چوڑے اور مستطیل بناوٹ کے ناخن
جن لوگوں کے ناخن کی بناوٹ لمبی، چوڑی اور مستطیل ہوتی ہے ان کی شخصت میں بے حد ٹہراؤ اور سکون ہوتا ہے، ایسے لوگ آزادانہ سوچ کے حامل ہوتے ہیں جب کہ ان کے اندر ایک لیڈر والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
2. بہت چھوٹے اور چوکور ناخن
جس شخص کی ناخن کی بناوٹ بہت چھوٹی اور چوکور ہوتی ہے ایسے لوگ بہت ذہین اور لچکدار ہوتے ہی ہیں جب کہ ان کی شخصیت میں چند منفی پہلو بھی ہوتے ہیں، ایسے لوگ غصے کے تیز ہونے کے ساتھ لالچی اور مغرور بھی ہوتے ہیں۔
3. لمبے اورپتلے ناخن۔
جن لوگوں کے ناخن لمبے اور پتلے ہوتے ہیں وہ اَنا پرست شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو عیش و عشرت والی زندگی گزارنا پسند ہوتا ہے جب کہ یہ سب کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں۔
4. چھوٹے ناخن
جن لوگوں کے ناخن کی بناوٹ چھوٹی ہوتی ہے ایسے لوگ غصے کے بے حد تیز ہوتے ہیں اور ان میں صبر بالکل بھی نہیں ہوتا، انہیں اپنے مطابق زندگی گزارنا پسند ہوتا ہے۔
5. بادامی بناوٹ کے ناخن
جن لوگوں کے ناخن کی بناوٹ بادامی ہوتی ہے ایسے لوگوں کے سوچنے کا انداز بہت اچھا ہوتا ہے جب کہ وہ رومانوی اور بے حد جذباتی ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو دوسروں کی مدد کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور یہ کافی نرم مزاج بھی ہوتے ہیں۔
6. تِکون بناوٹ کے ناخن۔
جن لوگوں کے ناخن کی بناوٹ تِکون ہوتی ہے ایسے لوگ آرٹسٹ ہوتے ہیں، ان کا مزاج بار بار بدلتا رہتا ہے جب کہ انہیں مشہور ہونے اور اپنی پہچان بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے۔