خاتون نےتازہ ہوا کیلئےاڑتے جہاز کادروازہ کھول دیا

خاتون نےتازہ ہوا کیلئےاڑتے جہاز کادروازہ کھول دیا

چین کے ایک شہر سے دوسرے شہر جہاز میں سفر کرنے والی ایک خاتون نے دوران پرواز تازہ ہوا کے لیے فلائٹ کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون پروازمیں سوار ہوئیں جو چین کے شہر ووہان سے دوسرے شہر لانزہو جارہی تھی۔

فلائٹ کے دوران خاتون کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی اور حبس محسوس ہوا جس پر خاتون نے تازہ ہوا کے لیے ایمر جنسی دروازہ کھول دیا، فلائٹ کے عملے کے مطابق دوسرے مسافروں کے لاکھ منع کرنے کے با وجود خاتون نے اُڑتی فلائٹ کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر ہی دم لیا۔

زیامین ایئر لائن کے عملےکے پولیس کو اطلاع دینے پر خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، خاتون کو فلائٹ سے اتار کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جس کے نتیجے میں فلائٹ اپنے وقت سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاریخ کے بعد اپنی منزلِ مقصودپر پہنچی۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: