یہ مریخ نہیں زمین ہے

انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں کہر کے نتیجے میں آسمان خونی سرخ ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں کہر کی وجہ سے فضا مکمل طور پر سرخ ہوگئی، فضائی آلودگی کے باعث شہریوں نے آنکھ اور گلے میں تکلیف کی شکایات کی ہیں۔

شدید دھند کی وجہ انڈونیشیا کے وسیع جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں بتایا جاتا ہے۔

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جنوب مشرقی ایشیائی خطہ دھوئیں اور دھند کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

مقامی افراد کی جانب سے سرخ فضا کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے، تاہم اکثرافراد انہیں جعلی بھی قرار دے رہے ہیں۔

ایک شہری نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ مریخ نہیں بلکہ جمبی ہے، انسانوں کو صاف ہوا کی ضرورت ہے دھوئیں کی نہیں۔ واضح رہے کہ مریخ کی فضا بھی سرخی مائل ہے۔


محکمہ موسمیات انڈونیشیا کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں متاثرہ صوبے جمبی میں بے شمار گہرے دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ کسان بھی ہیں جو اپنی فصل کی باقیات کو جلانے کیلئے آگ لگا دیتے ہیں جس کے باعث بڑی مقدار میں دھواں پیدا ہوتا ہے جب کہ یہ آگ اکثر بے قابو ہو کر جنگلات میں بھی پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے بھاری نقصان ہوتا ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: