dunya today

انسانی جان مرغی سے کمتر

دیپالپور میں مرغی کی قدر انسانی جان کے برابر ہوگئی۔

نواحی علاقے گنجو طاہر میں مرغی کو مارنے پر تیرہ سالہ لڑکے پر تین ملزموں اسحاق، بابر اور اشرف نے وحشیانہ تشدد کیا۔

تشدد سے شاہ زیب موقع پر جاں بحق ہو گیا، مقتول کے ورثا نے لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔

ٹائر جلا کر حویلی لکھا اوکاڑہ روڈ بلاک کردیا، پولیس مخالف نعرے بازی بھی کی۔

پولیس مخالف احتجاج پر ڈی پی او جہانزیب نذیر نے نوٹس لیا اور ایس ایچ او حویلی لکھا کو ملزم جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: