نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بنی گالا میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔
نیب کے مطابق خورشید شاہ کے خلاف سات اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔ خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کے لیے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرایا۔
خورشید شاہ پر ہوٹل، پٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنانے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ تمام الزامات ثابت ہوئے، مزید تفتیش کی جائے گی۔
نیب سکھر نے آج خورشید شاہ کو خط لکھ کر طلب کر رکھا تھا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے خط لکھ کر نیب سکھر میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا۔