جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خلاف مقدمات گجرات سے لاہور منتقل کرنے کے لیے درخواست دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سی ٹی ڈی حکام سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے لاہور کی جیل کوٹ لکھپت میں قید کیا ہوا ہے، کیس کی پیروی کے لیے لاہور سے گجرات جانا پڑتا ہے۔
عدالت کیس گجرات سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے۔