ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق

ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق

معروف ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ دانیال خان پنجاب گروپ آف کالجز کا طلب علم تھا۔

ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ ٹک ٹاک پر دانیال اور اس کے گروپ کو اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے دانیال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر 5 دن قبل اپلوڈ کی تھی۔

دانیال کے قریبی دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دانیال ہائی وے پر 120 کی رفتار سے گاڑی چلارہا تھا،  اوور ٹیک کے دوران دانیال سے  گاڑی نہ سنبھل سکی اور ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئے

دانیال کے ایک دوست میر بالاج کے مطابق دانیال کے ساتھ اُن کے تین دوست بھی تھے جو اس ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوگئے۔

دانیال کے ساتھ جاں بحق ہونے والے دوستوں کا نام عدن، اسامہ اور دانی تھا۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے دانیال کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ساتھیوں کے لیے بھی دعا کی درخواست کی۔

جاں بحق ہونے والے اسامہ کا پورا نام راجہ محمد اسامہ عباس تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 4 روز قبل کی۔

دانیال کے دوستوں کی جانب سے اپنے دوست کے لیے پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔


x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: