کراچی، ماں نے 3 سالہ بیٹی کو گولی مار دی

کراچی، ماں نے 3 سالہ بیٹی کو گولی مار دی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ماں نے 3 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کشی کی کوشش میں زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں واقع ایک گھر میں 30 سالہ تانیہ نے اپنی 3 سالہ بیٹی عدینہ کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ ملزمہ نے خودکشی کی غرض سے خود کو بھی سینے میں گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ تانیہ ذہنی معذور ہے اور اس نے پہلے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون اور بچی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: