لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں ماتمی جلوس پر فائرنگ سے بیس سے زائد عزادار زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ماتمی جلوس پر پتھراؤ سے کئی افراد زخمی ہوگئے، اہل علاقہ نے چھتوں پر سے پتھر برسائے۔
فائرنگ کے بعد عزداروں نے ملتان روڈ پر دھرنا دے کر بند کر دیا۔ ٹائر جلا کر سڑک ہر قسم کے ٹریفک کے مکمل بند ہے۔
علاقے میں کشیدگی کے بعد ایس پی صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔
ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان چوہنگ پہنچ چکے ہیں۔ آئی پنجاب نے بھی جلوس پر حملے کا نوٹس لیا ہے اور ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔
حالات کی کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے، رینجرز بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔