This aerial view shows water leaving the Tarbela Dam spillway in Tarbela on August 24, 2010. The United States and other countries worldwide have now pledged a total of more than 700 million dollars towards flood relief in Pakistan, a senior US official said. AFP PHOTO/Farooq NAEEM / AFP PHOTO / FAROOQ NAEEM

امریکی مدد سے زندگی 20 سال بڑھ گئی

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزی جونیئر نے تربیلا ڈیم اور اس منصوبے سے جڑے دیگر منصوبوں کا دورہ کیا جس میں مرکزی ڈیم، اسپل ویز، ذخائر اور پاور ہاؤس شامل ہیں۔

امریکی سفیر برائے پاکستان پول جونز اور دیگر کے ہمراہ جنرل مک کینزی کو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی حالیہ امریکی گرانٹ سے تربیلا پاور ہاؤس کی زندگی میں 15 سے 20 سال تک اضافہ ہوا اور 148 میگا واٹ کے پاور جنریشن کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

امریکی وفد کا استقبال کرتے ہوئے واپڈا کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 1974 میں ڈیم کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی میں زراعت کے لیے پانی فراہم کرکے، سیلاب کو روک کر اور کم لاگت والے ہائیڈل بجلی بناکر اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 دہائی تک باقی رہنے کے باوجود تربیلا ذخائر اب بھی 60 لاکھ ایکڑ فٹ تک پانی ذخیرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘گزشتہ سال اس کی چوتھی توسیع کے مکمل ہونے کے بعد فی الوقت تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 888 میگا واٹ ہے’۔

انہوں نے وضاحت دی کہ ‘چوتھی توسیع کی کامیابی کے بعد حکومت نے اس میں جلد از جلد پانچویں توسیع کے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایک ہزار 410 میگا واٹ بجلی مزید پیدا کی جاسکے گی’۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: