نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت پھر سے زیر بحث

نواز شریف کی ڈیل پھر زیر بحث

 سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت پھر سے زیر بحث آنے لگی ہے جیسا کہ مختلف پارٹی لابیز سے تعلق رکھنے والے نون لیگ کے سینئر رہنماء اپنی وضاحتیں دے رہے ہیں۔

دی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنما اس بات پر متفق تھے کہ نواز شریف کو کی جانے والی پیشکش بحیثیت مجموعی ویسی ہی ہے جو انہیں لندن میں عام انتخابات جولائی 2018 سے پہلے دی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کا جواب اس وقت بھی وہی تھا اور اب بھی واضح الفاظ میں یہی ہے کہ آپ نے جو میرے ساتھ کیا ہے اسے واپس لیں اور میرے خلاف کی گئی کارروائیوں پر علی الاعلان معافی مانگیں۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے پاس نواز شریف کو پیشکش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، جب بھی کسی مقدمے میں ان کے خلاف فیصلے کا اعلان ہونے والا ہوتا ہے، ڈیل کے حوالے سے گفتگو مختلف فریقین کو پیغام دینے کیلئے جان بوجھ کر پھیلا دی جاتی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے اصولوں کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ گزشتہ چار سالوں سے ان کی تذلیل کرنے اور بدنام کرنے کا ہر قدم اٹھایا گیا ہے، ان کی صاحبزادی کو ان کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا، وہ ان سے نہیں مل سکتیں۔

کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع کرسکتے ہیں جس نے اتنا کچھ برداشت کیا اور جمہوری مقصد کیلئے جامع تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔

نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں اہم وزارت رکھنے والے ایک اور نون لیگی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ سابق وزیر اعظم کو ڈیل پر قائل کرنے کیلئے ثالث کا کردار ادا نہیں کر رہے۔

ان پر بہتان لگایا جارہا ہے۔ نواز شریف سے رابطے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ان کا رابطہ چند افراد کے ذریعے ہے جنہیں جیل حکام نے ان سے ملنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے پوچھتے رہتے ہیں اور اپنا سلام بھجواتے رہتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون میں بعض افراد ایسے ہیں جو اپنے ہی علاقوں سے ووٹ حاصل نہیں کرپاتے، جو ان کی طرح کے رہنماؤں کو بدنام کرتے ہیں اور ڈیل کے حوالے سے افواہیں پھیلتے ہیں۔

انہوں نے ان کا نام بتانے سے انکار کردیا۔ ایک اور نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو کسی بھی ڈیل کیلئے قائل کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی جو مسلم لیگ نون کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: