وزیراعظم کے 3 اور وزیراعلیٰ پنجاب کے 5 امیدوار

وزیراعظم کے 3 اور وزیراعلیٰ پنجاب کے 5 امیدوار

مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جاری معاشی صورتحال کے بعد وزیراعظم کے تین اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پانچ امیدر وار سامنے آچکے ہیں۔


مسلم لیگ ن کے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی خوشحالی کورٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔

مسلم لیگ ن نے مزید لکھا کہ وفاق اور پنجاب میں ہر حکومتی رکن وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوڑ میں شامل ہے۔

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکٹ کرنے والوں سے تاریخی غلطی ہو گئی ہے۔ چیف سلیکٹر نے عمران خان اور عثمان بزدار کے متبادل تلاش کرنا شروع کردیے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ نجاب پولیس کی ایک سالہ کارکردگی ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے شروع ہوکر صلاح الدین کی ہلاکت پر آگئی ہے۔

مسلم لیگ ن نے مزید لکھا کہ پولیس ریفارمز کا شور مچانے والا ٹولہ بنی گالہ میں چھپ گیا ہے۔ جب سلیکٹڈ لوگ کسی ملک پر مسلط کردیے جائیں تو عوام جلاد اور ظالم نظام کے رحم و کرم پر ہوتی ہے

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: