لاہور کے معروف کیفے میں سرعام مکروہ دھندہ

لاہور کے معروف کیفے میں سرعام مکروہ دھندہ

محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ کےٹیموں نے غیر قانونی شراب کا دھندہ کرنے والےلاہور کے معروف کیفے کو سیل کردیا ۔


گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر معروف کیفے میں سرعام شہریوں کو غیر ملکی شراب فروخت کی جارہی تھی، خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ اور ایکسائز کی ٹیموں نے کیفےپر چھاپہ مار کر غیر ملکی 12 بوتلیں شراب اور ایک لاکھ 73 ہزار کی رقم بھی برآمد کرلی، جبکہ 3 ملازمین کو گرفتار کر کے تھانہ گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا، کیفے کو مزید احکامات تک سربمہر کر دیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ایسے ہوٹلز اور کیفے پر چھاپے متوقع ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: