وزارت داخلہ نے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک سرکاری چھٹیوں کی خبروں کی تردید کردی۔
وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے جس میں 6 ستمبر یومِ دفاع سے 11 ستمبر قائد اعظم کے یومِ وفات تک سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے ٹوئٹر کے ذریعے اس نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں۔