وزیراعظم اور آرمی چیف ایل او سی کے اگلے محاذ پر

وزیراعظم اور آرمی چیف ایل او سی کے اگلے محاذ پر

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن (ایل او سی) کے اگلے محاذوں پر پہنچ گئے۔

سیاسی و عسکری قیادت نے یوم دفاع پر آخری دم تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف ایل او سی پر سینہ سپر جوانوں سے ملاقات کے لیے اگلے مورچوں پر پہنچے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی موجود تھے۔

یوم دفاع و شہداء پر پوری قوم نے شہداء اور بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کیا، سیاسی و عسکری قیادت اور عوام یک آواز ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے پورے ملک میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: