وزیراعظم عمران خان 27 وزارتوں سے بہت ناراض ہوگئے

وزیراعظم عمران خان 27 وزارتوں سے بہت ناراض ہوگئے

  وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں جس کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تفصیلات کی فراہمی کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی، وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جب کہ اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔ضرور پڑھیں:ڈی این اے، 5 اگست 2019

وزیراعظم آفس نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کے خلاف 3 ماہ سے زیر التوا انضباطی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس کے علاوہ وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: