پی ٹی آئی کی ایک سال کی حکومت میں مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری

حکومت کا ایک سال،مہنگائی کا طوفان

وفاقی ادارہ شماریات نے تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے اگست 2018 سے اگست 2019 تک مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں ایک کلو چینی 20 روپے منہگی ہوئی جب کہ بکرے کا گوشت 84 روپے فی کلو، گائے کا گوشت 45 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی 61 روپے فی کلو اور ڈھائی کلو کوکنگ آئل 82 روپے منہگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران 10 کلو گندم 29 روپے اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 39 روپے منہگا ہوا۔ اس کے علاوہ باسمتی چاول 6 روپے فی کلو، دال مسور 12، دال مونگ 57 روپے فی کلو، دال ماش 34 روپے فی کلو اور دال چنا 13 روپے فی کلو منہگی ہوئی۔

دستاویز کے مطابق ‎تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں لہسن 133 روپے فی کلو اور تازہ دودھ و دہی 7، 7 روپے فی کلو منہگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ‎ایک سال کے دوران پیاز 23 روپے اور آلو 7 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ 200 گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا۔

تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال میں سگریٹ کا پیکٹ 25 روپے منہگا ہوا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: