نارووال: بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، اسکول کے 7 بچے جاں بحق

نارووال: بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، اسکول کے 7 بچے جاں بحق

نارووال: ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے، حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: