پورن سٹار کا سابق پاکستانی سفیر سے اظہار تشکر

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر اور وزارت خارجہ میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھانے کر ریٹائرمنٹ لینے والے سابق سفیر عبدالباسط کو سوشل میڈیا پر رسوائی کا سامنا ہے۔

عبدالباسط نے پورن سٹار جانی سنز کی فحش فلم کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس کو بھارتی پیلٹ سے بینائی کھونے والا کشمیری لکھ دیا۔

پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تو بھارتی میڈیا نے خوب پراپیگنڈہ کیا۔

غلطی کا احساس ہونے پر عبدالباسط نے ٹویٹ تو ڈیلیٹ کردیا لیکن ہنگامہ نہیں تھما۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

اب پورن سٹار جونی سنز بھی اس کا حصہ بن گئے اور انہوں نے عبدالباسط کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ان کے تمام نئے فالورز کا کریڈٹ عبدالباسط کو جاتا ہے لیکن وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی بینائی بالکل ٹھیک ہے۔

اس کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے ہاتھ موقع آگیا اور سب ہی اس پر مزاحیہ پوسٹس کرنا شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ عبدالباسط نے گناہ کیا ہے اور انہیں 420 کوڑے مارے جائیں گے۔

ایک ٹویٹر صارف نے عبدالباسط اور جانی سنز کو ٹیگ کرکے لکھا کہ وہ پورن سٹار کی صحت کے لیےفکرمند تھے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: