پنجاب پولیس کی حراست میں متواتر ہلاکتوں کے بعد لاہور پولیس ویڈیو سکینڈل کا نشانہ بن گئی ہے۔
سنٹرل پولیس آفس لاہور کے باہر پولیس اہلکار کی بزرگ خاتون کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بزرگ خاتون کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اس کی چھڑی کو پھینک دیتا ہے۔
ویڈیو بنتے دیکھ کر پولیس اہلکار وہاں سے نکل جاتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پنجاب حکومت کو بھی ایکشن لینا پڑا۔
وزریراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے ٹویٹ کیا کہ لاہور پولیس کو اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہےاور پولیس میں ایسے رویئے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد پولیس نے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بوڑھی خاتون ایس ایچ او رائیونڈ کے خلاف آئی جی پنجاب کو شکایت کرنےآئی تھی۔ خاتون اپنے گھر پر قبضے کے خلاف ایس ایچ او کو شکایت کی لیکن داد رسی نہ ہوئی۔
خاتون کی ایس ایچ او رائیونڈ نے بات نہ سنی تو وہ انصاف کےلیے آئی جی آفس پہنچ گئی، آئی جی آفس کے باہر اے ایس آئی آصف نے خاتون سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔
خاتون بشیراں بی بی کے 3 مرلہ مکان پر ایس ایچ او نے قبضہ کر رکھا ہے، بشیراں بی بی کی عمر 80 سال ہے۔