عوام کے ٹیکس کا پیسہ کس کے جیب میں جا رہا تھا،حقیقت اسد عمر کی زبانی

عوام کے ٹیکس کا پیسہ کس کی جیب میں جا رہا تھا،حقیقت اسد عمر کی زبانی

اس وقت پاکستان بھر میں یہ بحث چل رہی ہے کہ حکومت نے صنعتکاروں کو ٹیکس معاف کیا یا نہیں۔ حکومت ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہوں نے صنعتکاروں کا کوئی ٹیکس معاف نہیں کیا اور وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ مگر دوسری طرف اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر بھرپور تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کا پیسہ صنتکاروں کو کیوں معاف کردیا ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر 20 جون 2019 کی سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی اسمبلی میں کی گئی تقریر سامنے آ چکی ہے۔ جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اسد عمر کمپنیوں سے ٹیکس وصولی پر بات کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے اپنی تقریر میں کہا معاملہ عدالت میں ہے کمپنیاں عوام سے ٹیکس وصول کر رہی ہیں اور وہ ٹیکس حکومت کو نہیں مل رہا اس لیے یہ ٹیکس ختم کر دیا جائے تاکہ کھاد کی بوری کی قیمت میں کمی لائی جا سکے۔

عوام کے ٹیکس کا پیسہ کس کے جیب میں جا رہا تھا،حقیقت اسد عمر کی زبانی
عوام کے ٹیکس کا پیسہ کس کے جیب میں جا رہا تھا،حقیقت اسد عمر کی زبانی
عوام کے ٹیکس کا پیسہ کس کے جیب میں جا رہا تھا،حقیقت اسد عمر کی زبانی

قرضے معاف کرنے پر سینئر صحافی اور اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے بھی سوال اٹھائے ہیں اور اپنے ٹویٹر سے لکھا ہے۔ عدالت اپنی جگہ۔۔ کیا وزیراعظم عمران خان،وزیر قانون فروغ نسیم&اٹارنی جنرل نے عدالتوں کا کندھا استمعال کر کے300ارب روپ معاف کرنے سے پہلے چیف جسٹس SC یا صوبائی چیف جسٹس کو خط لکھے یا ملاقات کی کہ پلیز ایک بینچ بنا کر ان اسٹے کو سنیں اور فیصلہ کریں؟ کسی نے کوشش کی؟ نیت ہی نہیں تھی۔

رؤف کلاسرا نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ۔ عدالتوں نے حکومت کو کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنے سے روکا تھا۔عوام سے ٹیکس اکھٹا کرنے سے نہیں اور وہ اکھٹا کرتے رہے۔اکھٹا نہیں کیا تو 452 ارب اور50% معاف اور سود معاف کا فگر حکومت پاس کہاں سے ایا؟حکومت کو کیسے پتہ چلا 452ارب ٹیکس اسے نہیں ملا اگر ٹیکس کمپنیاں اکھٹا نہیں کررہی تھیں؟

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: