وزیراعظم عامر لیاقت سے ناراض

وزیراعظم عمران خان نے وزیر سائنس فواد چودھری کے بعد پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت پر بھی ناراضی کا اظہار کر دیا۔

تحریک انصاف کے رکن عامر لیاقت کا معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔

وزیراعظم نے عامر لیاقت کے ٹوئٹ پر برھمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دیکھنے کی ذمہ داری نعیم الحق کو دے دی۔

نعیم الحق معاملہ کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: