ایک تولہ سونا 90 ہزار کا ہوگیا

ایک تولہ سونا 90 ہزار کا ہوگیا

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت900 روپے اضافے کے بعد 90ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر بڑھ کر 90 ہزار روپےہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت میں 770 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 77 ہزار 160 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 15 سو 45 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

x

Check Also

عمران خان کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی

عمران خان کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں ...

%d bloggers like this: