ملکہ برطانیہ، پارلیمانی سیشن معطل کرنے پر رضامند

ملکہ برطانیہ، پارلیمانی سیشن معطل کرنے پر رضامند

ملکہ برطانیہ نے وزیرِ اعظم بورس جانسن کی درخواست پر 5 ہفتوں کے لیے برطانوی پارلیمان کا سیشن معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے ملکہ برطانیہ سے 11 ستمبر سے شروع ہونے والے برطانوی پارلیمانی سیشن کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ملکہ پارلیمان سے اپنا خطاب 14 اکتوبر تک مؤخر کر دیں۔

برطانیہ کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بورس جانسن پارلیمانی منظوری کے بغیر نو ڈیل بریگزٹ چاہتے ہیں لیکن بورس جانسن کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کے بعد بھی ارکانِ پارلیمان کے پاس نو ڈیل بریگزٹ پر بحث کے لیے کافی وقت ہوگا۔

برطانیہ ممکنہ طور پر 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کو پارلیمانی سیشن کی معطلی سے روکنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے پٹیشن پر دستخط کر دیئے ہیں اور ارکان پارلیمان کے ایک گروپ نے اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی سول عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

اسکاٹش حکومت کی سربراہ نکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ اس قسم کی معطلی برطانوی جمہوریت کی موت کا دن ہو گا۔

اسپیکر جان برکاؤ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی معطلی آئینی زیادتی ہوگی۔ 

بورس جانسن کی اپنی پارٹی کے ڈومینک گریو کے مطابق بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی آسکتی ہے۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: