کراچی کے تمام نجی اسکول آج بند رہیں گے

کراچی کے تمام نجی اسکول آج بند رہیں گے

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے آج تیز بارش ہونے اور کل مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث جمعرات کو کراچی کے تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد کے تمام نجی اسکولز جمعرات کو بند رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ شہر میں متوقع تیز بارش کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر کی سرکاری اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کی بندش کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج دوپہر ہونے والی تیز بارش کے بعد شہر کے دوپہر کی شفٹ کے متعدد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی تھی۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: