دنیا میڈیا گروپ نے 150 ملازمین کو فارغ کردیا

دنیا میڈیا گروپ نے 150 صحافیوں کو فارغ کردیا

(دنیا ٹوڈے) اطلاعات کے مطابق دنیا میڈیا گروپ نے 150 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملازمین دنیا نیوز، روزنامہ دنیا اور لاہور نیوز سے وابستہ تھے۔

دنیا میڈیا گروپ ڈاؤن سائزنگ اور معاشی بحران کی آڑ لے کر کچھ مہینے پہلے بھی صحافیوں کو نوکری سے برطرفی اور تنخواہوں میں کٹوتی کر چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوکریوں سے برطرفی حکومت اور چینل مالکان کی مشاورت سے کی جا رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے دنیا میڈیا گروپ کے پریذیڈنٹ کامران خان نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

صحافی تنظیموں نے صحافیوں کو نکالے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس بارے میں احتجاج کا لائحہ عمل جلد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: